لاہور (جیوڈیسک) لاہور سوئی گیس حکام نے سی این جی ایسوسی ایشن کے احتجاج کے ڈر سے ڈیڑھ دن کے لئے لاہور زون ٹو میں اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا ہے اسٹیشز آج شام 6 بجے کھول دیئے گئے۔ سوئی گیس ہیڈ آفس میں سوئی گیس حکام اور سی این جی ایسوسی ا یشن کے درمیان مذاکرات ہو ئے جو کئی گھنٹے جاری رہے اس سے پہلے ایسوسی ایشن نے احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
سوئی گیس حکام نے جان چھڑانے کے لئے ایسوسی ایشن کو ڈیڑھدِن کے لئے لاہور کے زون ٹو گیس بحال کر دی ہے۔ اِس طرح لاہور شیخوپورہ ساہی وال ، ملتان، چیچہ وطنی ، قصور ، خانیوال میں شام 6 بجے اسٹیشز کھل گئے۔
سوئی گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی ہے اس لئے اس ہفتے ڈیڑ ھ روز کے لئے گیس کھول رہے ہیں اگلے ہفتے دورانیئے میں اضافہ کر دیا جائے گا اسٹیشز کھلنے پر ایسوسی ایشن سی این جی نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔