نیویارک (جیوڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم نیویارک میں رشتہ ازدوواج میں بندھ گئے، پاکستانی نشاد برطانوی باکسر عامر خان کی شادی کی تقریب نیویارک کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں عامر خان اور فریال مخدوم کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شادی کے موقع پر فریال مخدوم نے میرون رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا تھا جبکہ عامر کی شیروانی بھی میرون رنگ کی تھی، ان کی کلاہ سرخ رنگ کی تھی۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے عامر خان اور فریال کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عامر خان اور فریال مخدوم کا نکاح گزشتہ روز نیویارک میں ان کے گھر پر ہوا تھا۔ عامر خان کی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ فریال مخدوم سے گزشتہ سال جولائی میں ملاقات ہوئی تھی۔