سندھ کابینہ، شرجیل میمن وزیراطلاعات ، سکندر میندریو وزیرقانون

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

سندھ (جیوڈیسک) سندھ میں 2 وزرا اور ایک مشیر کو مختلف محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ نثار کھوڑو ، میر ہزار خان بجارانی ، منظور وسان اور مخدوم جمیل الزماں کی وزارتوں کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

کراچی سندھ کابینہ میں گزشتہ روز حلف اٹھانے والے شرجیل میمن کو وزارت اطلاعات اور آرکائیو ، سکندر میندریو کو وزارت قانون اور پارلیمانی امور جبکہ مراد علی شاہ کو مشیر خزانہ سندھ مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو، میر ہزار خان بجارانی، منظور وسان ، مخدوم جمیل الزمان اور علی نواز مہر کی وزارتوں کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ سندھ کابینہ میں ابتدائی طور پر 7 وزرا نے حلف اٹھایا تھا۔