اٹلی میں الہامی کتاب توریت کا قدیم ترین نسخہ دریافت

Book

Book

اٹلی (جیوڈیسک) اٹلی کے ایک پروفیسر نے الہامی کتاب توریت کا سب سے قدیم ترین مکمل نسخہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عبرانی کے پروفیسر مورو پیرانی کو بلوگنا یونیورسٹی کی لائبریری میں سو سال پرانہ الہامی کتاب توریت کا نسخہ ملا ۔ نسخے پر امریکا اور اٹلی کے ماہرین نے تحقیقات کیں جس سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ نسخہ سنہ گیارہ سو پچپن سے بارہ سو پچیس کے درمیان لکھا گیا ہے۔

پروفیسر کا کہنا ہے اس سے قبل توریت کے نسخے کے حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ ستر ہویں صدی عیسویں میں لکھا گیا تھا ۔ پروفیسر مورو پیرانی نے اس نسخے کی کاربن ڈیٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ نسخہ سنہ گیارہ سو پچپن سے بارہ سو پچیس کے درمیان لکھا گیا ہے۔نسخے کی لمبائی چھتیس میٹر اور چوڑھائی چوسٹھ سینٹی میٹر ہے۔