ترکی (جوڈیسک) ترکی میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پولیس نے کریک ڈان کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں استنبول، مرسن، آدنا اورشامی سرحد سے ملحقہ شہر ہاتے میں دہشت گرد تنظیموں کے نیٹ ورک کے خلاف پولیس چھاپوں کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس نے زیرحراست افراد سے کیمیکل مواد برآمد کرکے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ آدنا کیگورنر ہوسن ایونی کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ چھ افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے آدنا شہر سے شامی تنظیم النصرا کے بارہ مشتبہ افراد جو ملک بھر میں خود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے گرفتار کرکے دو کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔