ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ 21 ہزار 823 پوائنٹس پر بند

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی مرتبہ اکیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس سے اوپر کی سطح پر بند ہوا۔ کراچی مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جو آخر تک جاری رہی۔ بینکنگ اور پاور سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو بتیس پوائنٹس کے اضافے سے سے اکیس ہزار آٹھ سو تیئس پر بند ہوا مجموعی طور پر اڑسٹھ کروڑ انتالیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔