ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کماران دنوں اپنی نئی فلم ونس اپون اے ٹائم اِن ممبئی اگین کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ فلم کی پروموشن تقریب ممبئی شہر میں ہوئی جس میں اداکارہ اکشے کمار نے شرکت کی۔
یہ فلم ونس اپون اے ٹائم اِن ممبئی کا سیکوئل ہے۔ نئی فلم کی کاسٹ میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور عمران خان بھی شامل ہیں۔ایکشن ہیرو اکشے کمار انڈر ورلڈ ڈان کا کردار کر رہے ہیں ، تھرلر فلم آٹھ اگست کو ریلیز ہو گی۔