انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، استنبول اور انقرہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے۔ استنبول کے پارک میں ہزاروں شہریوں نے درختوں کی کٹائی کے منصوبے کے خلاف دھرنا دیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس فائر کرنا پڑے۔ انقرہ میں بھی سینکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا ، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔