وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا سول ھسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ہرقیمت پر امن بحال کریں گے۔ ۔قائم علی شاہ نے عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمتی عمل جاری رہے گا۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اورپیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نیسول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ہسپتال کے بعد قائم علی شاہ نے مختلف تھانوں کا دورہ بھی کیا اور میٹھا در تھانے کے ایس ایچ او کو غیرحاضری پر معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں امن وامان پہلی ترجیح ہے اورغفلت کے مرتکب افسران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا اوراس تناظر میں ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کئے ساتھ مفاہمتی عمل جاری رہے گا۔