لاہور (جیوڈیسک) کفایت شعاری کا عملی نمونہ ،مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹرسائیکل پر سوار ہو کر حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے پنجاب اسمبلی کے باہر کفایت شعاری کا قابلِ تقلید عملی نمونہ اس وقت دیکھنے کو مل۔
جب شکرگڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی 133 سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین موٹرسائیکل پر بیٹھ کر حلف اٹھانے آئے، مولانا غیاث الدین کاکہناتھاکہ وہ ارکانِ اسمبلی اور قوم کو کفایت شعاری کا پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ کفایت شعاری کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔