پشاور (جیوڈیسک) الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا سونو خان بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 46 کے 21 پولنگ اسٹیشنز پر 5 جون کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ این اے 38 میں امن وامان کے قیام کے بعد انتخابات ہوں گے۔
پشاورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا سونو خان بلوچ نے بتایا کہ خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46کے اکیس پولنگ اسٹیشنز پر پانچ جون کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این اے 38 پر انتخابات امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث نہیں کروائے گئے تھے۔ جیسے ہی امن قائم ہوا۔ وہاں انتخابات کرائے جائیں گے۔