سانحہ منگووال سکول وین کے حادثے پردل خون کے آنسو روتا ہے : مرزا ظہیر عارف

کنجاہ : کنجاہ کی سیاسی سماجی شخصیت مرزا ظہیر عارف۔ چیئرمین پریس کلب کنجاہ اعتاق احمد کٹھانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سانحہ منگووال سکول وین کے حادثے پردل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ پر جتنابھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

آئے روزاس طرح کے دلخراش واقعات ہمارے حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ اور اس حادثہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیاہے اور ابھی پھولوں کے کھلنے کاوقت تھاکہ وقت سے پہلے ہی مرجھا گئے۔ اور پوری پاکستانی قوم شہید ھونے والے بچوں کے لواحقین کے ساتھ برابر دکھ کے شریک ہیں۔

انہوں نے لیڈی ٹیچرسمیہ نورین کوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیڈی ٹیچر سمیہ نورین نے جراتمندی دیکھاتے ہوئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے چھ معصوم بچوں کی جانیں بچا کر استاد اور شاگرد کے رشتہ کی لاج رکھ کر ایماند ارفرض شناش ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سانحہ کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزادی جائے۔