مہذب طریقے سے انتقال اقتدار سے اچھی روایت قائم ہوئی ہے ، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر اسلام آباد میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہذب طریقے سے انتقال اقتدار سے اچھی روایت قائم ہوئی ہے۔ حکومت عوام کے ووٹ سے ہی آنی اور جانی چاہیئے ، عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی کریں گے۔

ن لیگ کے سینئررہنما چوہدری نثارنے کہا ہے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی واضح ہے۔ گیارہ سال پہلے پاکستان کو تشددکی جنگ میں دھکیل دیا گیا۔ کراچی سے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ، سب کو پتہ چلے گا اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔

عوامی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو کا کہنا ہے کہ اقتدار میں موجود جو جماعتیں ملک و قوم کے مفاد میں کام کریں گی ان کے ساتھ ہیں اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستارنے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے، مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے نئی حکومت کے لئے آئندہ سودن اہم ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما امین فہیم کا کہنا ہے بجٹ عوامی توقاعات کے برعکس ہوا تو اپنا حق استعمال کریں گے۔ ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے واضح اکثیرت حاصل ہے دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی معاملات طے ہوجائیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے وہ وزیراعظم کے لئے ووٹ جاوید ہاشمی کو دیں گے۔ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔