بالی ووڈ (جیوڈیسک) اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ انکی اور دیپکا پدوکون کی علیحدگی میں انکی ماں کا کوئی کردار نہیں۔ تیس سالہ کوکٹیل اسٹار رنبیر 2008 میں بچنا اے حسینو کے سیٹ پر 27 سالہ دیپکا کے زلفوں کے اسیر ہوگئے تھے۔ حالیہ ذرایع کو مسترد کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا ہے کہ انکی اور دیپکا کی علیحدگی انکا انفرادی مسئلہ ہے۔
اس سے انکی والدہ کا کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انکی والدہ بھی دیپکا کی مداح ہیں۔ فلم یہ جوانی ہے دیوانی میں دونوں بھارتی اداکار ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ انٹرویو میں دیپکا کا کہنا تھا کہ بریک اپ کے باوجود بھی وہ اور رنبیر اچھے دوست ہیں۔