بھارتی سزا یافتہ ایکشن ہیرو سنجے دت نے اچھی نیند کیلئے جیل انتظامیہ سے مشقت طلب کام کی فرمائش کردی۔ بھارتی ایکشن ہیرو آج کل یروادا سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ سنجے دت نے جیل انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں محنت طلب کام دیا جائے تاکہ انہیں رات میں اچھی نیند میسر ہو۔
جبکہ جیل انتظامیہ نے تاحال انہیں کوئی ڈیوٹی نہیں دی ایکشن سے بھرپور، فلموں میں مصروف دکھنے والے سپر اسٹار جیل میں بلکل فارغ ہیں۔ سنجے دت نے انتظامیہ سے کہا کہ انکی بینائی کمزور ہے انہیں کرسیاں بننے کا کام نا دیا جائے۔ اس سے قبل 2007 میں سنجے دت نے جیل میں ایک ماہ میں تین کرسیاں بنی تھیں۔