پیرس (جیوڈیسک) اعصام الحق اور جین جولین فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل رانڈ میں پہنچ گئے۔ جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں دلچسپ اور شاندار مقابلے جاری ہیں۔ ڈبلز کے دوسرے رانڈ میں پاک ڈچ جوڑی سلواکیہ کے ایلجاز بیدینے اور گریگا زیملجا کے مدمقابل ہوئی۔
دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اعصام اور جین جولین رویر نے حریف جوڑی کا جارحانہ سٹروکس سے مقابلہ کرتے ہوئے اسے سات پانچ اور چھ ایک سے زیر کیا۔ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پاک ڈچ جوڑی کا مقابلہ یوکرائن کے Pablo Cuevas اور ارجنٹائن کے (Horacio Zeballos) سے ہو گا۔