تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Supreme Court

Supreme Court

درخواست بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے آئین کے تحت تمام حکومتیں پابند ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کروائیں مگر 2009 سے پاکستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق ملک میں امن وامان کے لیے ضلعی حکومتیں قائم کرنا انتہائی ضروری ہے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے باعث ہی ملک میں دہشت گردی بڑھتی جار ہی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تین ماہ میں ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔