قصور(جیوڈیسک) میں نا معلوم افراد نے ایک بھائی کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد دوسرے کو اغوا کر لیا، پولیس اطلاع کے باوجود نہ پہنچ سکی۔ قصور ویگل کے رہائشی عبدالحمید کے مطابق ان کے تین بیٹے اصغر علی ، مظفر اور ذاکر حسین گھر کی چھت پر سو رہے تھے۔
کہ نامعلوم افراد نے اس کے پندرہ سالہ بڑے بیٹے اصغر علی کو قتل جبکہ تیرہ سالہ مظفر علی کو اغوا کر لیا۔ بروقت اطلاع دینے کے باوجود کئی گھنٹے تک پولیس نہ پہنچ سکی۔ ورثا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خود ہی ڈی ایچ کیو ھسپتال لے گئے۔