لاہور میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شہریوں کا احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گرمی کے ستائے شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گڑھی شاہو کے مکینوں نے مین بازار چوک میں ٹریفک بلاک کردی۔

اور لیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیسکو چیف بار بار لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا اعلان کرتے ہیں لیکن ان کے علاقے میں 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔