کراچی (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کراچی سمیت صوبے میں پائیدار امن کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں۔ متحدہ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جائے۔کراچی بلاول ہاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور کابینہ کے اراکین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی موجود تھیں۔ صدر مملکت نے کابینہ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی سمیت صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔