متحدہ کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

MQM

MQM

سندھ (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ وفاق اور سندھ کی صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور اپوزیشن لیڈر کے لیے قومی اسمبلی کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔