اگلی مدت کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا حق نہیں بنتا،صدر زرداری

President Zardari

President Zardari

کراچی (جیوڈیسک) کراچی صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کہ بطور صدر انتقال اقتدار پر بہت خوش ہیں،جمہوریت کے لیے صرف میاں نواز شریف نے ہی نہیں تمام جماعتوں نے ساتھ دیا،اگلی مدت کے لیے صدارتی انتخاب لڑنے کا حق نہیں بنتا۔کراچی میں صحافیوں کے پینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے صرف میاں نواز شریف نے ہی نہیں تمام جماعتوں نے ساتھ دیا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر زرداری کا کہناتھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اگلی مدت کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا ان کا حق بنتا ہے،اگر پارٹی نے ضروری سمجھا تو قیادت کریں گے نہیں تو ایک ورکر بن کر کام کریں گے۔این آر او اور سوئس کیسز پر بات کرتے ہوئے صدر کا کہناتھا کہ یہ وہی مقدمات ہیں جن میں وہ 8سال سزا کاٹ چکے ہیں،یہ متنازع معاملہ ہے جس کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔

بلوچستان کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ حکومت نے ان کے لیے بہت کچھ کیا،بلوچوں نے خود کچھ نہیں کیا۔طالبان سے مذاکرات کے بارے میں صدر زرداری نے کہا کہ پہلے یہ نشاندہی کرلی جائے کہ کون سیاسی ہے کون نہیں،کیونکہ ملی ٹینٹ بات چیت نہیں کرتا۔ڈرون حملوں کے بارے میں امریکا سے مبینہ معاہدے پر صدر کا کہنا تھا کہ ایسا معاہدہ ان کی حکومت نے نہیں کیا،جنرل مشرف نے کیا ہو تو ان کی نظر سے نہیں گزرا۔