لاہور: نیشنل سرائیکی پارٹی کا سرائیکی صوبے کی حمایت میں مظاہرہ

Lahore Protest

Lahore Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے موقع پرایوان کے باہر نیشنل سرائیکی پارٹی کے کارکنوں نے سرائیکی صوبے کے حق میں مظاہرہ کیا ، نیشنل سرائیکی پارٹی کے کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنے اکٹھے ہوئے اور سرائیکی صوبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، مظاہرین نے میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔