مریخ پر پانی کی موجودگی کے حتمی ثبوت مل گئے

Mars

Mars

واشنگٹن (جیوڈیسک) سائنسدانوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ مریخ پر پانی کی موجودگی کے حتمی ثبوت مل گئے ہیں۔مریخ کے مدار سے نظر آنے والی وادیوں، گزر گاہوں اور ڈیلٹا کے بارے میں بہت عرصے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں پانی نے بنایا ہ۔

لیکن اب مریخ کی گاڑی کیوروسٹی نے اس بات کا ثبوت فراہم کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہیں سرخ سیارے کے ڈیڑھ سو کلو میٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن کی گول شباہت زمین کے دریاوں میں ملنے والی بجری جیسی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہاں کبھی دریا رہا ہو گا۔