سندھ (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے قائمقام چئیرمین طاہر محمود کو کام کرنے سے روک دیا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے قائمقام چئیرمین طاہر محمود کو کام کرنے سے روک دیا ہے ۔ ایس ای سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفی نے طاہر محمود کی ایس ای سی پی کے چئیرمین کی حیثیت سے تقرری کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نگراں حکومت نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے ضابطیکی کارروائی نہیں کی اور ایس ای سی پی میں ایسے کسی عہدے کا کوئی وجود نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طاہر محمود ایس ای سی پی ایکٹ انیس سو ستانوے کے مطابق کمشنر اور چئیرمین بننے کے لیے مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتے۔