امریکا : بگولوں کا خطرہ، اندازہ لگانے کیلئے ڈرون استعمال ہوں گے

U.S. Bgulun Dangers

U.S. Bgulun Dangers

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں بگولوں کے خطرناک ہونے کا اندازہ لگانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا۔ طوفانی بگولے ، یعنی ٹورنڈ وکی سے بنتے ہیں؟ کیسے آتے ہیں؟ اور کتنے طاقتور ہوتے ہیں ؟ ان سب کی معلومات ڈرون حاصل کریں گے۔ اب تک مختلف ممالک میں انسانی جانوں کے لیے ڈرون خطر ہ بنے لیکن اب انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گے۔

اوکلاہوما اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ڈرون بگولوں کے اندر جا کر محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں کو فوری معلومات فراہم کریں گے ۔ 50 پونڈ وزن کے ڈرون لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سے کنٹرول کیے جاسکیں گے۔ ایک ٹورنیڈو ڈرون 10 ہزار ڈالر ہوگا۔ مستقبل میں یہ ڈرون جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم کرسکے گا۔حالیہ دنوں میں ریاست الاباما میں 7 بگولے ریکارڈ کیے گئے۔

جن کے زیر اثر 200 میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں۔ 20 مئی کو اوکلاہوما کے مضافاتی علاقے مور میں طوفانی بگولے نے خوب تباہی مچائی تھی اور 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، گزشتہ روز بھی بگولے ، بارش اور سیلاب سے 2 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔