دبنگ گرل سوناکشی سنہاکی 26 ویں سالگرہ

Sonakshi

Sonakshi

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سوناکشی سنہا آج 26 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 2 جون 1987 کو بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان شتروگن سنہا کے گھر پیدا ہونے والی سوناکشی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ میں انکی آمد بلاک بسٹر فلم” دبنگ” سے ہوئی۔

جس میں انہوں نے سلمان خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا ۔بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہونے والی فلم” دبنگ” کے ذریعے ناصرف سوناکشی کو بالی ووڈ میں منفرد پہچان حاصل ہوئی بلکہ انہیں اس فلم میں بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی ملے۔

اپنی پہلی ہی فلم سے بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی سوناکشی کو فورا ہی بالی ووڈ میں کئی فلموں کی پیشکش ہو گئی جسکے بعد گذشتہ سال انکی فلم راڈی راٹھور، سن آف سردار اور دبنگ ٹو سینما گھروں کی زینت بنیں اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ سوناکشی سنہا کی آنے والی فلموں میں لٹیرا، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی اگین، بلٹ راجا، ریمبو راجکمار، پسٹل اور ویلکم ٹو شامل ہیں۔