ڈنگہ کی خبریں 01.06.2013

ڈنگہ : گجرات کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جبکہ قومی اور صوبائی ممبر وزارت سے محروم رہے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات سے قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 8 امیدوار حلف اٹھانے کے بعد وزارت سے محروم رہیں گے تاریخ میں یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ضلع گجرات میں قومی اور صوبائی اسمبلی پر منتخب ہونے والے کسی امیدوار کو وزارت نہیں دی جا رہیِ حالانکہ سابقہ الیکشنوں میں ضلع گجرات سے قومی اور صوبائی اسمبلی سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو وزارت کے قلمندان دئیے گئے تھے لیکن اب ضلع گجرات قومی اور صوبائی سطح پر وزارت سے محروم رہے گا یہ گجرات کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جبکہ قومی اور صوبائی ممبر وزارت سے محروم رہے گا۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا ہو جانا عوام کے سیاسی شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، چوہدری ارشد منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی113 چوہدری ارشد منج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا ہو جانا عوام کے سیاسی شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کے لوگوں نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی بجائے ایک اور دائیں بازو کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینا مناسب سمجھا چوہدری ارشد منج کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اشرافیہ کے نوجوانوں کو متحرک کرنے میں کامیاب ہوئی ہے یہ اشرافیہ ہی کی جماعت ہے جس طرح اشرافیہ کے بچے اور بچیاں سیاست میں پہلی دفعہ عملی طور پر شریک ہوئے ہیں اسی طرح اب غریب اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی متحرک ہونا ہو گا اور اس کے لیے ایک سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔