قصور (جوڈیسک) قصورکے قصبے چھانگا مانگا میں 2 بھائی خسرے کی وجہ سے دم توڑ گئے، علاقے میں اور بھی بچے خسرے میں مبتلا ہیں۔ چھانگا مانگا کے گاوں چکوکی میں ایک شخص سعید کے 2 بیٹے 8 سالہ شعیب اور 3 سالہ ابوبکر خسرے میں مبتلا تھے، والدین ابوبکر کو چلڈرن ھسپتال لاہور لے آئے۔
جبکہ 8 سالہ شعیب کا گھر پر ہی علاج کیا جا رہا تھا، آج رات دونوں بھائی ایک ہی وقت خالقِ حقیقی سے جا ملے، دو کم سن بھائیوں کی موت پر پورا گاوں سوگ میں ڈوب گیا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اور بچے بھی خسرے میں مبتلا ہیں، محکمہ صحت بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔