کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی نے آج پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی صدارت میں ہو گا۔
جس میں پارٹی کے مرکزی اور ضلعی رہنما شرکت کرینگے۔ اجلاس میں صوبے کے مخدوش حالات، انتخابات کے نتائج سمیت عالمی ، ملکی اور صوبائی حالات پر غور کیا جائے گا، جبکہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔