وزیراعلی بلوچستان کون، ن لیگ اجلاس جاری

Balochistan

Balochistan

بلوچستان (جیوڈیسک) میں اگلا وزیراعلی کون ہوگا۔ سہ فریقی اتحاد تا حال کسی نام پر مفتق نہیں ہوسکا۔ نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس مری ہاس میں جاری ہے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔ نو منتخب بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ مگر وزیر اعلی ہو گا کون۔ اب تک طے نہ ہو سکا۔ باگ ڈور جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کے لئے ن لیگ کی قیادت نیگورنمنٹ ہاس مری میں ڈیرے دال دیے۔

نواز شریف کی زیر صدات ہونے والے اجلاس میں بلوچ رہنماں سے مذاکرات ہوں گے۔ ن لیگ کی طرف سے ثنا اللہ زہری کا نام سامنے آ چکا ہے۔ مگر بلوچستان میں ن لیگ کی دو اتحادی قوم پرست جماعتیں اس پر تیار نہیں۔ وہ اپنا وزیر اعلی چاہتی ہیں۔ صلاح مشورے اور دلائل کی اس بیٹھک میں وزیراعلی کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

کیونکہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان حلف اٹھا چکے ہیں۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی کا نام طے کرنے میں اب زیادہ وقت کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک وزارت اعلی کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ ن لیگ کو صرف یہ کرنا ہے کہ وہ سردار ثنا اللہ زہری کو منا لے۔