حضرت مخدوم محمد شاہ میاں کے دو روزہ عرس کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاء کی گئی
Posted on June 2, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم اپنے معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں۔اسلام ہمیں اتحاد و بھائی چارگی ، برد باری اور ایک دوسرے کے ساتھ احترام کا درس دیتا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ بزرگان دین کے صدقے ہمارے شہر سے بد امنی ، نفرتوں کا خاتمہ کرکے شہر کو روشنی کا گہوارہ بنا دے اور ہمیں بزرگان دین کی راہ پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت اور شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی راہ پر چلنے کی توفیق عطاء کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم پورہ قبرستان میں حضرت مخدوم شاہ محمد میاں کے 35 ویں2 روزہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سجادہ نشین شاہ اطہر محمد ضیاء المعروف میاں صاحب نے خصوصی دعاء کرائی جس میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور قیام امن کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ۔دو روزہ عرس کے دوران مزار شریف میں قرآن خوانی ،محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا تھا عرس میں پورے ملک سے مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔