لاہور (جیوڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذات دوبارہ شروع ہو گیا۔گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی ہے ،شہری علاقوں میں بارہ سے چودہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ۔
ملتان میں بجلی بحران سنگین ہو گیا ہے اور دیہی علاقوں میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ادھر پشاور میں بھی بدترین بجلی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔