راج کپور کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 25 سال ہوگئے

Raj Kapoor

Raj Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کے شو مین راج کپور کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 25 سال ہوگئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام راج کپور، جس کا آج بھی کئی دلوں پر راج ہے۔ پشاور میں پیدا ہونے والیراج کپور کا اصل نام رنبیر راج کپور تھا، 1935 میں بطور چائلڈ ایکٹر فلم نگری میں قدم رکھنے والے راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اورہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔

راج کپور اور اداکارہ نرگس کی جوڑی بے حدپسند کی گئی۔ راج کپور نے آوارہ، برسات،شری 420 ، چوری چوری اور جاگتے رہوجیسی کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ لیجنڈ اداکار راج کپور کو2 نیشنل فلم ایوارڈ اور 9 فلم فیئر ایوارڈ ملے۔

ان کی فلم آوارہ اور بوٹ پالش کین فلم فیسٹول میں گولڈن پام ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کی گئیں۔ راج کپور کی بطور ہدایت کار آخری فلم حنا تھی، جو ان کی انتقال کے بعد ریلیز کی گئی اور یہ فلم بھی ہٹ ہوئی۔ دمے کے مرض میں مبتلا راج کپور 1988 میں 63 سال کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔