بلوچستان میں حکومت سازی آخری مراحل میں داخل

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں حکومت سازی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،نواب ثنا اللہ زہری اور نوابزادہ کو ظفر اقبال جھگڑا خصوصی طیارے میں ساتھ لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے عمل کو حمتی شکل دینے کے لئے کوششیں تیز ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ظفراقبال جھگڑا اور طارق چودھری آج اچانک خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچے اور کچھ دیر قیام کے بعد مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثنا اللہ زہری اور نواب زادہ جنگیز مری کو اپنے ساتھ لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

جہاں سے وہ مری میں ہونے والے ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے توقع کی جا رہی ہے کہ آج شام تک بلوچستان کے نئے وزیر اعلی کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔