تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو شمالی ایران میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، صدر محفوظ رہے ۔صدر محمود احمدی نژاد دیگر اعلی افسران کے ساتھ سڑک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی ہونے سیپائلٹ نے البورز پہاڑی سلسلے پر اسے لینڈ کیا۔ واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، صدر محمود احمدی نژاد کو بذریعہ سڑک واپس تہران روانہ کر دیا گیا ہے۔