بھمبر کی خبریں 02.06.2013

بھمبر پریس کلب کے سابق صدر اور موجودہ سرپرست اعلیٰ الحاج خالد حسین خالد نے پریس کلب کی بنیادی رکنیت اور سرپرست اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبرپریس کلب کے سابق صدر اور موجودہ سرپرست اعلیٰ الحاج خالد حسین خالد نے پریس کلب کی بنیادی رکنیت اور سرپرست اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا صحافت جیسے مقدس پیشہ ہے جس کو بدنام کرنے کیلئے نام نہاد صحافیوں کو شامل کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی الحاج خالد حسین نے خالد نے بھمبرپریس کلب کی بنیادی رکنیت اور سرپرست اعلیٰ کے عہد ے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد کیا انہوں نے کہاکہ بھمبرپریس کلب میں ایسے صحافیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کو صحافت کی الف ب کا بھی پتہ نہ ہے جو صرف اور صرف ذاتی مفادات اور سرکاری اداروں کو بلیک میل کرنے کیلئے شعبہ صحافت میں داخل ہوئے ہیں پریس کلب کے عہدیدار ان اپنے عہدوں کو کیش کروا کر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں انکے سامنے جائز و ناجائز کی کوئی تمیز نہ ہے انہوں نے کہا کہ میں بھمبرکے ورکنگ جرنلسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بلیک میلروں اور نام نہاد صحافیوں سے بچائیں اور اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال کر مقدس پیشہ کو بدنام ہونے سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی وائس چیئرمین ممتاز سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد بشیر گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی وائس چیئرمین ممتاز سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد بشیر گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان بھمبر رجانی پیڑہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مولانا غلام رسول جلالی نے پڑھائی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،سیکرٹری قانون ساز اسمبلی چوہدری بشارت حسین ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ،مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری جمیل سلطان، سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ، چوہدری فضل علی ، MS ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری ،کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدرانجینئر خالد پرویز بٹ،مہاجر نوشہرہ فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ الحاج محمد یوسف ، چوہدری ظہیر الدین بابر ،چوہدری آصف یوسف،تصدق ٹیپو، مدثرا قبال بٹ ،ٹھیکیدار راجہ سجاد انور خان ،پرنسپل (ر)رشید احمدقاسمی ،حاجی غلا م مصطفی ،چوہدری نصر اقبال، چوہدری خادم حسین سابق کونسلر، سابق ممبر بار کونسل چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اعظم ایڈووکیٹ ،قائمقام صدر پیپلز لائرز فورم چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی محمد عبداللہ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،ٹھیکیدار محمد الیاس چوہدری ،خورشید احمد صدر معلم ،طاہر ملہی لاہور ،ٹھیکیدار لیاقت حسین ،ٹھیکیدار محمد آصف،چوہدری محمد سلیمان درائیاں،انتظار سلیم گیٹو، راجہ فضل الرحمن پوٹھی، چوہدری سجاد انور ،ٹھیکیدار انعام الحق،سابق چیئرمین راجہ سرور خان گرہون ،سابق چیئرمین محمد ایوب چوہدری ،محمد مقبول پونا ،ڈاکٹر شکیل احمد مکہال ،سعید احمد بٹ ،راجہ شاہد انورخان، چوہدری ظفر کڈیالوی ،راجہ شوکت علی ،راجہ عطاء المنعم خان، راجہ شمیم ارشد ،چوہدری محمد عارف کاکا، چوہدری محمد فیاض چیف آفیسر، چوہدری راشد حسین چیف آفیسر، چوہدری شوکت علی ٹیکس آفیسر ،راجہ منیراللہ رینج آفیسر، چوہدری محمود سبحانی ، پروفیسر محمدطارق بھٹی ،پروفیسر عارف لطیف پروفیسر خوشی محمد ، ناصر شریف بٹ، چوہدری عاطف اکرم ،چوہدری مظہراقبال بھوتوسیال ،خواجہ طارق محمودبٹ ،شیخ محمدصادق،راجہ فرمان علی سابق کونسلر، پرنسپل دی لرنرزچوہدری عتیق الرحمن ،چوہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر، ڈائریکٹر شاہرات (ر)لالہ خادم حسین ،ڈائریکٹر زراعت (ر) چوہدری رحم داد سمیت
صحافیوں، وکلاء ،سرکاری ملازمین ،عوامی نمائندگان ،عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق، ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ،چوہدری فضل علی ،صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ یونین کے مرکزی وائس چیئرمین چوہدری محمد بشیر کی وفات پر گہرے دکھ او رغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں ایمرجنسی اور گائنی وارڈ کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبرمیں ایمرجنسی اور گائنی وارڈ کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی احسن اقدام ہے اس سے غریب اور بے کس افراد کو ریلیف ملے گا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری نصر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ایم ایس اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال حسین نے جب سے ایم ایس کا چارج سنبھالہ ہے اس دن سے ہسپتال میں بہتر سہولیات دی جارہی ہیں جس پر ہم وزیر صحت عامہ ،سیکرٹری صحت عامہ اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے شکر گزار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت مضبوط اور متحد ہے اپوزیشن تبدیلی کا خواب دیکھنے کی بجائے مزید 3 سال انتظار کرے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت مضبوط اور متحد ہے
اپوزیشن تبدیلی کا خواب دیکھنے کی بجائے مزید 3 سال انتظار کرے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے راہنما و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت کا سفرجاری رکھے ہوئے ہے الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورا کر رہی ہے پیپلزپارٹی اور آزاد حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے پارلیمانی پارٹی اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کا چوہدری عبدالمجید کا مکمل اعتماد حاصل ہے اپوزیشن بھی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے آزاد کشمیر کے عوام نے پیپلزپارٹی کو 5 سال کیلئے منتخب کیا ہے اپوزیشن تبدیلی کے خواب دیکھنے کی بجائے مزید 3 سال تک انتظار کرے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی شہیدں کے خو ن سے غداری کا تصور بھی کر سکتے تبدیلی کی تاریخ دینے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد بشیر درویش اور درد دل رکھنے والے انسان تھے انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری محمد بشیر درویش اور درد دل رکھنے والے انسان تھے انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی انکی وفات سے پیدا ہونے والاخلاء صدیوں پر نہیں ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار چوہدری محمدبشیر مرحوم نے ساری زندگی سادگی ،درویشی اور انسانیت کی خدمت میں گزاری انکی بے قت موت کسی سانحہ سے کم نہیں ہم مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔