اسلام آباد : دائود مصطفائی کے قاتلوں کو جلد از جلد پھانسی دی جائے : شہیر حیدر سیالوی
Posted on June 2, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : دائود مصطفائی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو انجمن طلبہ ء اسلام ملک گیر احتجاج کرے گی ۔ اے ٹی آئی اسلام آباد کے ناظم شیہر حیدر سیالوی نے جمیعت علما ئے پاکستان کے مرکزی رہنما دائود مصطفائی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی کئی علما و مشا ئخ کو شہید کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے کچھ نہیں کیا لیکن ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک انکو انصاف نہیں مل جاتا ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٣دن کی مہلت دیتے ہیں اگر انکے قاتلوں کو پکڑ کر پھانسی نہ دی گئی تو پھر انجمن طلبہ اسلا م ملک گیر احتجاج کرے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ حکام پہ عائد ہوتی ہے۔