چین،پاکستان اور بھارت نے گزشتہ سال 10 مزید وارہیڈ بنائے: رپورٹ

Warheads

Warheads

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادچین،پاکستان اور بھارت کا ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ امریکہ اور روس نے اپنے نیوکلیئر وارہیڈز کی تعداد میں کمی کی ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ سال 10 وار ہیڈ بنائے جس کے بعد چین کے وارہیڈز کی تعداد 240 سے بڑھ کر 250 ہو گئی۔

پاکستان اور بھارت نے بھی گزشتہ سال 10،10وارہیڈ بنائے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 100 سے 120 وارہیڈز ہیں اور بھارت کے پاس 90 سے 110 کے قریب نیوکلیئر وارہیڈزہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اورروس نے اس عرصے میں نیوکلیئروارہیڈز میں کمی کی ہے۔

روس نے دس ہزاروارہیڈز کوکم کرکے ساڑھے 8 ہزارکردی جبکہ امریکا نے 8 ہزار وارہیڈز کوکم کرکے 7700 کرلیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایشیا میں خطرناک حالات کے باوجود اسلحے کی دوڑتشویشناک ہے۔ 2008میں پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی، جبکہ چین اورجاپان اورشمالی اورجنوبی کوریاکے درمیان بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔