جمعیت علمائے اسلام نے کور کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت یا اپوزیشن فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔اسلام آباد اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں حکومت یا اپوزیشن میں بھی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں جے یو آئی خیر سگالی کے طور پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے اپنی ترجیحات مسلم لیگ (ن) تک پہنچا دی ہیں تاہم ان ترجیحات کے حوالے سے (ن) لیگ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔