اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، ن لیگ اور تحریک انصاف کا جماعت اسلامی سے رابطہ

JI

JI

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اوران سے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کیلئے اپنے اپنے امیدواروں کیلئے حمایت کی درخواست کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عارف علوی نے بھی۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی پربات کی اوران سے وزیراعظم اورسپیکرقومی اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں سے متعلق حمایت مانگی جس پرلیاقت بلوچ نے دونوں رہنمائوں کوبتایا کہ صاحبزادہ طارق قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرہیں دونوں رہنماان سے رابطہ کریں وہی انھیں پارٹی کے موقف کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔