جدہ (جیوڈیسک) خلیجی ممالک نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ نے شام میں مداخلت جاری رکھی تواس کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے نائب وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ شام میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے۔
اگر حزب اللہ نے شام کی خانہ جنگی میں مداخلت بند نہ کی تو اس کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ امریکا اور عرب لیگ نے حزب اللہ سے شام میں لڑنے والے اپنے جنگجووں کو واپس بلانیکا مطالبہ بھی کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے فرانس نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے 4 ہزار جنگجو صدر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر باغیوں سے لڑ رہے ہیں۔