چمیئنز لیگ کی فاتح بائرن میونخ نے سپر کپ بھی جیت لیا

Baeron Munich

Baeron Munich

برلن (جیوڈیسک) چیمپینز لیگ فٹبال کی فاتح بائرن میونخ نے جرمن کپ جیتتے ہوئے سیزن کی تیسری ٹرافی اپنے نام کرلی، فائنل میں چیمپینز نے اسٹوٹگارٹ کو 3-2 سے شکست دی،برلن میں ہونے والے فائنل میچ میں بائرن میونخ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسٹوٹگارٹ کو 3-2 سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ جرمن کلب نے پہلے بنڈزلیگا ٹائٹل، پھر چیمپینز لیگ ٹائٹل اور اب جرمن کپ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جرمن کلب نے ایک سیزن میں تین ٹرافیز جیتی ہیں۔ میونخ کے کوچ Jupp Heynckes کیلئے انکا الودائی میچ یادگار ثابت ہوا، اگلے سیزن سابق بارسلونا کے کوچ پپ گوار ڈیولا میونخ کے کوچ ہونگے۔