فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈز کی فتوحات کا سلسلہ جاری

French Open Tennis

French Open Tennis

پیرس (جیوڈیسک) فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، مردوں میں رفیال نڈال، جوکووچ، ٹومی ہاس ، جبکہ خواتین میں یلینا یانکووچ اور مارین بارٹولی چوتھے رانڈ میں پہنچ گئیں، فرینچ اوپن کے تیسرے رانڈ میں سربیا کے نواک جوکوچ نے بلغاریہ کے Grigor Dimitrov کو چھ دو ، چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔

سپین کے رفیال نڈال اٹلی کے فابیو فوگنینی کو سات چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے رانڈ میں جگہ بنالی۔ خواتین مقابلوں میں فرانس کی مارین بارٹولی نیاٹلی کی F Schiavone چھ دو اور چھ ایک سے ہرا دیا۔ جبکہ بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا نے فرانس کی کورنٹ کو چار چھ،چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔