نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکام نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ڈیوڈ ہیڈلے تک رسائی دے۔ نئی دہلی بھارت نے امریکا سے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ڈیوڈ ہیڈلے کو ایک سال کے عارضی عرصے کیلئے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں 20 اور 22 مئی کے دوران بھارتی حکام اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام کے درمیان سلامتی کے ایشو پر مذاکرات ہوئے تھے۔
جن میں بھارتی حکام نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ڈیوڈ ہیڈلے کو ایک سال کے عرضی کیلئے بھارت کے حوالے کیا جائے تا کہ اس سے حملوں کے حوالے سے تفتیش کی جاسکے۔ انہوں نے امریکا سے ممبئی حملوں کے ایک اور ملزم تہور حسین رانا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سے حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔
بھارت خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات میں شریک ایک بھارتی عہدیدار نے کہا تھا کہ بھارتی حکام کا خیال ہے کہ اگر انہیں ڈیوڈ ہیڈلے اور تہور حسین رانا تک رسائی دی جائے تو ممبئی حملوں کے حوالے سے بہت سی پوشیدہ معلومات سامنے آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران تہور حسین رانا کو امریکا سے بیدخل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی تھی جس پر امریکی حکام نے بھارت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بھارت کے اس مطالبے پر غور کریں گے۔