پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان جماع الدعو پاکستان کے امیر حافظ سعید احمد نے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے توقع کی ہے کہ آئندہ پاکستان کی پالیساں امریکہ کی مرضی کے بغیر بنیں گی۔ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور جماع الدعو کشمیر کے حصہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ حافظ سعید احمد مظفرآباد میں جماع الدعو اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
جس میں انہوں نے بھارت کو خبرادار کیا کہ وہ ا پنا رویہ بدل لے ورنہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد اب اس کا انجام مزید قریب ہوتا جارہا ہے۔ بھارت کو کشمیر میں شہید ہونے والے دولاکھ مسلمانوں اور ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کا حساب دینا ہوگا انہوں نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم محمد نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ کشمیر پر کوئی فارمولا نہیں چلے گا بھارت کو بتا دیں کہ مسئلہ کشمیر پر جتنی دیر کرتے جائیں گے اتنی ہی آزادی کی تحیرکیں بڑھتی جائیں گی۔