اعتراضات،فصیح بخاری کی نظرثانی درخواست واپس کر دی گئی

Fasih Bukhari

Fasih Bukhari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی نظرثانی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے ہدایت کی ہے۔

درخواست کے ساتھ تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل،پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کی جن قراردادوں کا حوالہ دیا گیا انہیں بھی منسلک کیا جائے۔رجسٹرار آفس نے یہ اعتراض بھی لگایا ہے کہ درخواست میں نامناسب زبان استعمال کی گئی۔اس کے علاوہ تقرری کالعدم ہونے کے باوجود درخواست گزار نے بطور چیئرمین نیب درخواست دائر کی ہے۔