غذائی اجناس کا تجارتی توازن321 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

Food grains

Food grains

رواں مال سال کے دوران چینی، گندم کی برآمدات میں اضافہ اور دالوں کی درآمدات کی بہتر پیداوار کی وجہ سے دالوں اور کھانے کے تیل کی درآمدات میں ہونے والی کمی سے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) 2012-13 کے دوران غذائی اجناس کا تجارتی توازن پاکستان کے حق میں 321 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ادارے برائے شماریات (پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 3.953ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس دوران 3.632 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

چینی اور گندم کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے مچھلی اور اس کی مصنوعات پر عائد پابندی کے خاتمہ کے بعد ملکی برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک غذائی اجناس کی برآمدات پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔