ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.14 فیصد کا اضافہ

Textile

Textile

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل )کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2012 تا اپریل 2013 کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات کا حجم 10.749 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 10.127ارب ڈالرمالیت کی برآمدات کی گئیں تھیں،

ادارہ برائے شماریات(پی بی ایس)کیاعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت سوتی دھاگے کی برآمد میں 26.08 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ سوتی دھاگے کی برآمدات مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل )کی برآمدات 1.468ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.851 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، رپورٹ کے مطابق سوتی کپڑے کی برآمدات میں بھی 11.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کی برآمدات 2.004 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.231 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔