لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے رانا اقبال کو سپیکر جبکہ سردارشیر علی گورچانی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کر دیا۔ دونوں عہدوں کیلئے انتخابی عمل کا آغاز صبح گیارہ بجے ہو گا۔
پھولنگر کے رانا پھول خان کے بیٹے رانا اقبال خان کو لیگی قیادت نے اگلی مدت کے لئے بھی سپیکر کا منصب دینے کا فیصلہ کیا جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے جنوبی پنجاب سے سردار شیر علی گورچانی کو نامزد کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں انہیں سپیکر بنانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے محمد شہاز شریف نے انہیں پنجاب کابینہ میں اپنے ساتھ ہی ٹیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔